اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
اسلام آباد (15 ستمبر 2026): فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے سستا پیٹرول حاصل کرنے کے خواہش مند شہریوں کیلیے خوشی کی خبر آگئی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فیول ریلیف اسکیم کے انتظامی امور پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ رجسٹریشن کا عمل آسان اور عوام کیلیے قابل رسائی رکھا جائے، اس سے مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ یقینی بنایا جائے۔
اسحاق ڈار نے پیٹرول پمپس پر ریلیف اسکیم پر مؤثر عملدرآمد اور عوامی آگاہی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے وزیر اعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق عوام کو معلومات فراہم کریں اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں۔
انہوں نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے رضاکاروں کو عوامی آگاہی اور رجسٹریشن کیلیے شامل کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیر اعظم فیول ریلیف اسکیم اسلام آباد میں فعال ہے، یہ 16 ستمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر ملک بھر میں شروع ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریلیف اسکیم پر عملدرآمد جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر آئی ٹی، وزیر پارلیمانی امور، وزیر مملکت خزانہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، سیکریٹری آئی ٹی اور اسلام آباد سے ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا فیول ریلیف اسکیم پر تحفظات کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
