آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین کی ملاقات سے مشروط کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی کا رات گئے اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ سے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف وفاق ممکنہ طور پر اقدام اٹھا سکتا ہے، اجلاس میں حکومتی ممکنہ اقدام سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ بانی چیئرمین ہی ملتوی کرسکتے ہیں، آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
