• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:46 شام
  • پاکستان

کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے، پولیس کا عدالت میں مؤقف

وفاقی پولیس حکام نے ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ہراساں کیا جائے گا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں ملک عامر، شعیب شاہین اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا اور ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ایسا کیا جائے گا۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ اگر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس حکام کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے