• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:44 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (27 ستمبر 2026): جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور دونوں شہروں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز میں جزوی طور پر تعطل پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث چند سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورک میں جزوی خرابی دیکھی گئی ہے۔ تاہم انٹرنیٹ سروس میں خرابی مقامی اور گرد و نواح کے چند علاقوں تک محدود ہے۔

پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

تاہم ملک کے شمالی ریجن کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ تیکنیکی ٹیمیں آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کیلئےکام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر کو ایک اور خط

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے