وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام لگایا ہےکہ پنجاب پولیس نے انہیں اغوا کیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا۔
لکشمی چوک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اغوا کیا تھا، پھر یہاں سڑک پر پھینک دیا، یہ پنجاب کی جعلی حکومت نے اور پنجاب کی پولیس نے کیا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ آپ کو ورغلائیں گے لیکن آپ نے انتشار نہیں پھیلانا، پُرامن رہنا ہے۔
اس سے قبل سہیل آفریدی لاہور مال روڈریگل چوک پر پولیس کی پریزن وین پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو تنگ نہیں کر رہے، انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نےکہا کہ پہلے ان کے کارکنوں کو رہا کیا جائے پھر وہ آگے بڑھیں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جب پریزن وین سے اترنے سے انکار کیا تو پولیس اہلکار پریزن وین کو وہاں سے لےکر چلےگئے۔
پنجاب پولیس نے سہیل آفریدی کو گاڑی میں بٹھا کر ویرانے میں چھوڑ دیا، شفیع جان
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے الزام لگایا ہےکہ پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گاڑی میں بٹھا کر ویرانے میں چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔
سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے، عظمیٰ بخاری
دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی وین والی ویڈیو شیئر کر دی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے، پولیس والے اترنےکو کہتے رہے، سہیل آفریدی نے اپنے ڈرامےکا نظارہ بلاک کرنے پر اپنےگارڈ کو بھی جھاڑ کر ایک طرف کر دیا۔
عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے، سروے
ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئرہی ایڈمنسٹریٹرکے اختیارات سنبھالےگا،سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور
میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف
میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو کل یا آج ہی مرجاؤں: سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس سے مکالمہ
کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر کے قیام پر کام کا آغاز
حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
کسی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست نمٹادی
میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے: پولیس سرجن
ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع
قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
تازہ ترین
• 28 منٹ پہلے پنجاب پولیس نے مجھے اغوا کیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا، سہیل آفریدی کا الزام
• 50 منٹ پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
• 1 گھنٹے پہلے تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی: بلومبرگ
تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی: بلومبرگ
• 2 گھنٹے پہلے ترک پولیس کا ہم جنس پرستوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں افرادگرفتار
ترک پولیس کا ہم جنس پرستوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں افرادگرفتار
• 2 گھنٹے پہلے ای سی سی نے وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
• 4 گھنٹے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے، سروے
• 4 گھنٹے پہلے ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟
ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟
• 4 گھنٹے پہلے عدالت نے سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا
