2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب میں 5 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، اور 26 اور 27 ستمبر کو راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کر دیا ہے۔
کے پی کو پنجاب سے ملانے والے راستوں پر کنٹینر ہی کنٹینر، موٹر وے کی بندش کا عمل شروع
ادھر بلوچستان بھر میں بھی ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر اجتماع، دھرنوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور نقاب استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ 30 روز کے لیے پورے صوبے میں کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو دفعہ ایک سو چوالیس پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
