• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 10:10 صبح
  • پاکستان

اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریض کا بلڈ پریشر چیک کرنے والی بنیادی بی پی مشین بھی خراب نکلی

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے دعووں کے باوجود چارسدہ اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریض کا بلڈ پریشر چیک کرنے والی بنیادی بی پی مشین بھی خراب نکلی۔

مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بنیادی طبی معائنے کی سہولت متاثر ہونا تشویشناک ہے، جبکہ ایمرجنسی میں مریض کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے بنیادی بی پی مانیٹر تک دستیاب نہیں۔

شہریوں کے مطابق بلڈ پریشر چیک کرنے والی مشین خراب ہونے کے باعث مریض کا بی پی چیک کیے بغیر ہی علاج شروع کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ میں بنیادی طبی معائنے کے لیے ضروری سہولیات کا موجود نہ ہونا تشویشناک صورتحال ہے۔

شہریوں نے کہا کہ اسپتال میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سمیت جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے صرف دعوے کیے جاتے ہیں، تاہم بنیادی طبی معائنے کے لیے استعمال ہونے والی بی پی مشین کا خراب ہونا ان دعوؤں پر سوال اٹھاتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے