• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:58 صبح
  • پاکستان

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو سات وکٹوں کے ساتھ سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے تھے

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

کپتان کوشل مینڈس حالیہ دورۂ انگلینڈ میں عمدہ فارم میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے تین میچز میں 198 رنز بنائے جبکہ دوسرے ون ڈے میں 121 رنز کی شاندار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی۔

سری لنکن اسکواڈ میں مشارا، جے وردھنے، یودارا، ساہان آراچیگے، کامندو مینڈس، شاناکا اور وکرما سنگھے بھی شامل ہیں۔

اسپن شعبے میں ویلالاگے، تھیکشانا اور ویاسکانتھ موجود ہوں گے جبکہ چمیرا، فرنینڈو، تھشارا اور ملنگا فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو سات وکٹوں کے ساتھ سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔

SQUAD LOCKED IN! 🇱🇰⚡ Here is your Sri Lanka T20I Squad for the upcoming tour of Pakistan! 🔥#SriLankaCricket #PAKvSL pic.twitter.com/WMxqLMuCRO — Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 2, 2026

SQUAD LOCKED IN! 🇱🇰⚡ Here is your Sri Lanka T20I Squad for the upcoming tour of Pakistan! 🔥#SriLankaCricket #PAKvSL pic.twitter.com/WMxqLMuCRO

انجریز کے باعث دو اہم کھلاڑی پاتھم نسانکا اور ونیندو ہسارنگا اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ میچز کی ون ڈے ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ شرکت کریں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے