• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:58 صبح
  • پاکستان

پاکستان سنگل ونڈو نے ہانگ کانگ کسٹمز کے بلاک چین پلیٹ فارم "ویلیڈ اے پی" کے ساتھ انضمام فعال کردیا

پاکستان میں تجارت کے فروغ اور کسٹمز نظام کی جدید کاری کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پاکستان سنگل ونڈو نے ہانگ کانگ کسٹمز کے بلاک چین پلیٹ فارم "ویلیڈ اے پی" کے ساتھ انضمام فعال کر دیا۔

"ویلیڈ اے پی" یعنی ویلیڈیشن اینڈ آتھنٹیکیشن پلیٹ فارم ہانگ کانگ کسٹمز دستاویز کا ڈیجیٹل تصدیقی پلیٹ فارم ہے۔

اس انضمام کے ذریعے پاکستان سنگل ونڈو سے جاری الیکٹرانک تجارتی دستاویزات کی درست حیثیت کی ڈیجیٹل تصدیق ممکن ہوگی۔

تصدیق کے لیے اصل دستاویز یا حساس معلومات "ویلیڈ اے پی" پلیٹ فارم پر منتقل یا محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

18 مئی 2026 کو پاکستان کسٹمز اور ہانگ کانگ کسٹمز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد پاکستان "ویلیڈ اے پی" میں شامل ہونے والا پہلا ملک بن گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے