پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ
مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 30 ملین زندگیاں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بہترین انسان ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ان ملکوں کے سربراہان نے میری تعریف کی اور کہا کہ میرے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی خط لکھ کر شکریہ ادا کیا۔
یہ پڑھیں: ’ایران سے متعلق فیصلہ کرنا ہے اسے تباہ کردوں یا ڈیل کریں‘
غزہ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرکے ہزاروں شہریوں کی جان بچائی ہے غزہ میں جنگ بند کر کے یرغمالیوں کو وہاں سے واپس لائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےغزہ پیس بورڈ کی منظوری دی، غزہ پیس بورڈ میں 30ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین میں جنگ کے دوران ماہانہ 25 ہزار لوگ مرتے ہیں، تنازع جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔
