• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 4:29 صبح
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

نئی دہلی : بھارت میں ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار خاتون کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی گئی۔

گروگرام میں ’ہٹ اینڈ رن‘ واقعے کے حوالے سے خاتون بائیک سوار کا الزام ہے کہ اس نے محفوظ فاصلہ رکھنے کا کہا تھا جس پر کار ڈرائیور نے جان بوجھ کر اس کی بائیک کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمے میں اقدامِ قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ واقعہ بھارت کے شہر گروگرام میں 13 ستمبر 2026 کو پیش آیا تھا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کار کو موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جس کی شناخت سیا کے نام سے ہوئی ہے، کا تعاقب کرتے اور مبینہ طور پر اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے دیکھا جاسکتا ہے، واقعے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گاڑی میں سوار افراد نشے میں دھت تھے اور انہوں نے اسے رکنے کے لیے کہا۔

سیا کے مطابق اس کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم گاڑی میں سوار افراد نے اس کا تعاقب جاری رکھا اور مبینہ طور پر اسے گاڑی سے ٹکر ماری۔

سیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران اسے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا اور گاڑی کے ذریعے اس کا تعاقب کیا گیا، واقعے کی ویڈیو موٹر سائیکل پر نصب ڈیش کیمز اور گو پرو کیمروں میں بھی محفوظ ہوگئی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد گروگرام پولیس نے سیکٹر 56 تھانے میں مقدمہ درج کیا۔ ابتدائی طور پر ایف آئی آر میں تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ سے متعلق دفعات شامل کی گئی تھیں، تاہم بعد میں واقعے کی نوعیت کے پیش نظر مقدمے میں اقدامِ قتل کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی جس شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، وہ فوج سے وابستہ اہلکار ہے، گاڑی کے رجسٹرڈ مالک نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے وقت گاڑی اس کے ایک رشتہ دار نے مانگ کر لے رکھی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے