• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 11:32 صبح
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

ریاض: سعودی عرب کے نجران اور عسیر ریجن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے اور ملبہ گرنے کے واقعات میں ایک شخص زخمی جب کہ اسکول سمیت متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کے مطابق جمعے کے روز حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل نجران کے ایک اسکول پر آ گرا، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق عسیر ریجن کے شہر احد رفیدہ میں بیلسٹک میزائل کے ملبے کے ٹکڑے گرنے سے ایک شخص زخمی اور عمارت کے اندرونی حصے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، دونوں واقعات میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل، یمن میں ایران کے اتحادی حوثیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی قیادت کے اتحاد نے جمعے کو کہا تھا کہ اس نے جنوبی سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب حوثیوں کے داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا۔

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر رابطہ، عراقچی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

دریں اثنا، برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے جمعے کو بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزر کر باہر کی جانب جاتے ہوئے ایک ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں جہاز پر معمولی آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے جمعے کو بتایا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے