• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 4:46 شام
  • پاکستان

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کی بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی، صوبوں سے متعلق بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا، عوام کے چاہنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

وزیر داخلہ کے نئے صوبوں سے متعلق بیان سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ، اکنامک فورم یا سیمینار میں صوبوں کی بحث نتیجہ خیز نہیں رہے گی، صوبوں سے متعلق معاملے پر بحث پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز ہوگی، وفاقی وزیر نے ابھی تک پارلیمنٹ یا کابینہ میں یہ بات نہیں کی، نئے صوبے بنانے کا معاملہ ابھی تک کابینہ میں اٹھایا ہی نہیں گیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا وزیر داخلہ کی تقاریر بیانات اور فورمز پر بات کرنے سے کوئی بہتری نہیں آئی، یہ بات پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے تھی، جب یہ بحث پارلیمنٹ میں آئے گی تو تمام پارٹیاں اپنا موقف دیں گی، نئے صوبوں سے متعلق ن لیگ کے مؤقف پر بات چیت جاری ہے، ن لیگ بحث میں حصہ بھی لے گی، وزیراعظم اس پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں نئے صوبوں سے متعلق موقف پر مشاورت جاری ہے، صوبوں پر بحث کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں آئے گا، تو ن لیگ اپنا پالیسی بیان دے گی، ن لیگ پارٹی کی ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے کارکنوں کی سوچ پر غور کرےگی، صوبے بننے یا نہ بننے کا معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے، عوام اگر چاہتے ہیں تو عوام کے چاہنے نہ چاہنے کا معاملہ تو پارلیمنٹ میں طے ہوگا۔

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پرامن ہوگا، جہاں تک دوسری جماعت کا تعلق ہے توان کا لانگ مارچ پرامن نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مارچ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا جماعت اسلامی سے ملاقات میں گزارش کی ہے وہ لانگ مارچ ہفتہ دو ہفتے مؤخر کردیں، جہاں تک دوسری جماعت کا تعلق ہے توان کا لانگ مارچ پرامن نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے دوستوں سے گزارش ہے کہ خود کو مشقت میں نہ ڈالیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ن لیگ کی بھی خواہش ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پرامن احتجاج ہو گا، سب کو معلوم ہے جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے۔

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی

’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

عوام کے اعتماد کیلئے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا مقصد ہے: چیف جسٹس یحیٰی آفریدی

پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا ویکسی نیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ کے عمرہ زائرین پر ہوگا

کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

قانونی طور پر کاروبار کرنیوالے شیشہ کیفیز کیخلاف جبری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت

نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں سے اب تک صرف 2 سزائیں

یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ

• 10 منٹ پہلے ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

• 21 منٹ پہلے ’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

• 30 منٹ پہلے مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی

• 36 منٹ پہلے مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے: ایرانی صدر

مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے: ایرانی صدر

• 1 گھنٹے پہلے ایران کا شرائط تسلیم ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

ایران کا شرائط تسلیم ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

• 2 گھنٹے پہلے پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا ویکسی نیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ کے عمرہ زائرین پر ہوگا

• 2 گھنٹے پہلے پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی صحافی نے مودی سرکار کے پس پردہ مذموم سیاسی عزائم بے نقاب کردیے

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی صحافی نے مودی سرکار کے پس پردہ مذموم سیاسی عزائم بے نقاب کردیے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے