• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:48 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ اور ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ کی آڈیو گفتگو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

آڈیو میں پولیس سرجن ڈکٹر سمعیہ نے ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ کو کئی معاملات پر یقین دہانی کروائی اور کہا کہ رپورٹ ایم ایل او کنسرنڈ کو سی سی کی جائے گی۔

ڈاکٹر سمعیہ نے ان سے کہا کہ یہ رپورٹ میرے نہیں تمہارے نام پر آئے گی، رپورٹ ملتے ہی تم فوراً جاری کردو گے، ہم رپورٹ کا ہر لفظ ساتھ بیٹھ کر تیار کریں گے اس کے بعد اسے جاری کریں گے۔

پولیس سرجن نے ڈاکٹر اسامہ سے کہا کہ میں جبران کو رپورٹ ریلیز کروں گی کہ یہ وہ رپورٹ ہے، اس کے بعد میر رضا کی فیملی اس رپورٹ کے معاملے کو مزید آگے لے کر جائے گی۔

یہ پڑھیں: میر رضا کیس، کمیشن نے ڈاکٹر اسامہ کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست مسترد کردی

انہوں نے کہا کہ میں تمہیں یہ بات پہلے ہی کہہ چکی ہوں، کہ وہ لوگ کہہ دیں گے کہ ہمیں ڈاکٹر اسامہ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ڈاکٹر سمعیہ آڈیو میں کہتی ہیں کہ ان کی بھی فائنل رپورٹ میں یہ بات آگئی ہے کہ تشدد ہوا ہے جس پر ڈاکٹر اسامہ کہتے ہیں کہ ’بس ٹھیک ہے میڈم مجھے یہ بتائیں کل کب آپ کے پاس آؤں تاکہ شیڈول کرلوں۔‘

جواب میں پولیس سرجن کہتی ہیں کہ تم نکل جاؤ گے اس میں سے فکر نہیں کرو، تم نکل گئے ہو، بس یہ لڑائی میری ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے