اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟
ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ نے ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنا نے کے لیے تھرڈ رنگ روڈ اور شہزادہ سعود الفیصل شاہراہ پر متعدد ٹریکس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل کمیشن کے روڈ نیٹ ورک منصوبے میں ’رنگ روڈ تھری اور شہزادہ سعود الفیصل شاہراہ‘ شامل ہیں۔ نئے ٹریکس کھولے جانے سے سفر کا وقت کم ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تھرڈ رنگ روڈ میں 1.5 کلومیٹر کا اضافی ٹریک بنایا گیا ہے جو پرنس متعب کراسنگ سے مسجد الحرام کراسنگ تک شہزادہ سلطان کراسنگ سے ہو کر جاتا ہے۔
شہزادہ سعود الفیصل روڈ کے آخری حصے کو جس پر محمد بن سلمان اور شارع عبدالقادر کوشک سے ٹریفک آتی ہے کو بھی کھول دیا گیا ہے جس سے علاقے کے مکین فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
شہرِ مقدس مکہ مکرمہ میں روڈ نیٹ ورک کے منصوبے سے ٹرانسپورٹیشن کے نظام، ٹریفک کی روانی اور ٹریفک ازدحام میں بڑی حد تک بہتری آئے گی۔
بڑی خبر: سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کر دیں
رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی جانب سے یہ اقدامات انفراسٹرکچر کے ان منصوبوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد ٹریفک کا رش کم کرنا، شاہراہوں کی سیفٹی کو بہتر بنانا، رہائشیوں اور زائرین کے لیے خصوصا حج اور عمرہ سیزن کے دوران سفر کو آسان بنانا ہے۔
