• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 1:38 صبح
  • پاکستان

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

تہران (29 ستمبر 2026): ایرانی پاسداران انقلاب نے مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی ووٹرز کے نام کھلے خط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کریں اور امن کی پیشکش کو قبول کریں۔

25 صفحات پر مشتمل خط میں پاسداران انقلاب نے ان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کیلیے امریکی حمایت اور بیرونی جنگوں کی مخالفت کریں، اگر امریکی پالیسی تبدیل ہو جائے تو ایران اور امریکا ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

خط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا گیا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے پُرامن ہونے کی حقیقت کو چھپا رہے ہیں جسے اسرائیل اپنے وجود کیلیے خطرہ سمجھتا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں توقع نہیں ہے کہ یہ خط مڈٹرم الیکشن سے امریکی انتظامیہ کے رویے پر اثر انداز ہوگا لیکن ووٹرز یہ پیغام سن سکتے ہیں۔

حسین محبی نے کہا کہ امریکی عوام بہت سی پیشرفتوں سے باخبر نہیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اگر وہ زیادہ جانتے تو وہ مختلف سوچتے اور دوسرے فیصلے کرتے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے