پاکستان کے صحت اور فارما شعبے میں جدت، سرمایہ کاری اور ترقی کے فروغ میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کررہی ہے
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری اور برآمدات کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
صحت اور فارما سیکٹر میں اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایس آئی ایف سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر صحت اور ڈی جی ایس آئی ایف سی نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری، پلازما فریکشنیشن منصوبے اور قومی پالیسی پیکیج پر ہونے والی پیش رفت زیر غور آئی۔ شرکا نے ڈرگ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ اور صحت کے شعبے کی برآمدی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے صحت اور فارما شعبے میں جدت، سرمایہ کاری اور ترقی کے فروغ میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کررہی ہے۔
