• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 6:46 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نیویارک(25 ستمبر 2026): معروف امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سوسن سارینڈن نے احتجاج کے دوران امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد فوری طور پر روکی جائے۔ یہ احتجاج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کے موقع پر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیویارک ہی میں ایک اور گروپ سے تعلق رکھنے والے آرتھوڈوکس یہودی افراد نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران مختلف ممالک کے وفود کا واک آؤٹ

اس دوران مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں پر اپنے سخت اعتراضات کا اظہار کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے