آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
کراچی: پی آئی اے کو اپنے ہی افسران مالی مشکلات سے دو چار کرنے لگے ہیں، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔
پی اے اے کی دستاویز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ مسافروں کو نامناسب سہولیات کی فراہمی پر کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے پی اے اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو پروازوں کی آمد کے بعد مسافروں کو تاخیر سے سامان کی ترسیل پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
پی اے اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو 25 ستمبر تک مکمل جرمانہ ادا کرنے کا حتمی حکم دیا گیا ہے، پی آئی اے اتھارٹی کی وارننگ کے باوجود جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کو آپریشنل بے ضابطگیوں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ میں تاخیر کے باعث جرمانہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
سیف سٹی کیمرے کو نقصان پہنچانے والا 20 لاکھ جرمانہ ادا کرے گا، قانون منظور
ذرائع کے مطابق ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر 70 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوا، لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو 14 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی آئی اے حکام نے سامان کی تاخیر کا ملبہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی پر ڈال دیا ہے، پی آئی اے جی ایم ٹریفک طارق مجید کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی اے اے کی کنویئر بیلٹ اور اسکینر مناسب نہ ہونے کی وجہ سے سامان تاخیر سے دیا جاتا ہے۔
جنرل منیجر نے کہا کہ متعدد پروازوں کے بہ یک وقت اترنے پر بھی سامان کی ترسیل متاثر ہوتی ہے، اور پی اے اے کی آپریشنل کیپیسٹی کی کمی کے باعث سامان کی بروقت ترسیل میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
دوسری طرف پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ یہ جرمانے معمول کی کارروائی ہیں، دیگر ایئر لائنز پر بھی جرمانے ہوتے ہیں، جرمانے کم یا ختم کروانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے بات کی جا رہی ہے۔
