• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 12:56 شام
  • پاکستان

حملہ آور گھات لگاکر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد اپنی فلور فیکٹری سے جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب لاہور میں واقع گھر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے کار سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے