• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

شاہ رخ خان نے مداحوں کی فرمائش پر ڈائیلاگ پہلی بار بولنے کا ذکر کرتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی پہلی جھلک دیتے ہوئے فلم کا ایک ڈائیلاگ سنا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہونے والے ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے ’کنگ‘ کا کوئی ڈائیلاگ سنانے کی درخواست کی۔

جواب میں 60 سالہ اداکار نے آڈیو پیغام کے ذریعے اپنی آواز میں فلم کا ڈائیلاگ سنایا اور بتایا کہ فلم 24 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان نے مداحوں کی فرمائش پر ڈائیلاگ پہلی بار بولنے کا ذکر کرتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا۔

Trying it first time for everyone….and then will go. Thanks everyone for being around love u all https://t.co/EZ3KEhWpLd pic.twitter.com/vk5bVLiY9H — Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 15, 2026

Trying it first time for everyone….and then will go. Thanks everyone for being around love u all https://t.co/EZ3KEhWpLd pic.twitter.com/vk5bVLiY9H

فلم کی کہانی فی الحال راز میں رکھی گئی ہے تاہم شاہ رخ خان کے اس مختصر اشارے نے مداحوں میں فلم کے حوالے سے جوش مزید بڑھا دیا ہے۔

’کنگ‘ شاہ رخ خان کی اگلی بڑی تھیٹر ریلیز قرار دی جارہی ہے اور اس کے حوالے سے شائقین پہلے ہی خاصے پرجوش ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے