• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 1:25 شام
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثنا نے کہا خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے میں تعاون پر راضی نہیں ہے، لیکن دہشت گردی کے معاملات پر تعاون کرنا چاہیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں جن مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا، وہ بھی واضح ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بڑا نہیں، حکومت نے ان سے ملاقاتوں پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا فی الحال آئندہ مذاکرات کا کوئی وقت مقرر نہیں، لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی قسم کے انتشار کو قانون کے مطابق روکا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے کئی مرتبہ معاہدے پر رضامندی کے بعد انکار کر دیا، شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی بات خیبر پختونخوا کے حالات پر تھی، ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔

مذاکرات کا نتیجہ

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے طویل مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی حکومتی حکمت عملی سے گریزاں رہی، واضح کیا گیا کہ اگر انسداد دہشت گردی پر بات آگے نہیں بڑھتی تو پھر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی، مذاکراتی ارکان کی 11 گھنٹے اسپیکر چیمبر میں بیٹھک کے بعد مایوس واپسی عمل میں آئی۔

مذاکرات ناکامی کی وجہ

ادھر حکومتی کمیٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کے باعث کامیاب نہ ہو سکے، تحریک انصاف قیادت کئی نکات پر اتفاق کر چکی تھی، اور لانگ مارچ مؤخر کرنے کو تیار تھی، لیکن قیادت وزیر اعلیٰ کے پی کے سامنے بے بس نظر آئی، کے پی حکومت نے وفاقی پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے انکار کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے