• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 11:32 صبح
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

واشنگٹن: امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند نظریات کی وجہ سے عمان نے اپنے پائلٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔ اماراتی ائیرلائن نے انتہاپسند عمانی کو نوکری دی، امارات اسرائیل روٹ پرتعینات بھی کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق طیارہ اڑانے پر پابندی کے سبب شریک پائلٹ نے عمان چھوڑا تھا، عمانی شہری امارات آنے سے پہلے شام گیا تھا جہاں وہ انتہاپسندی کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کٰ گئی تھی، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔

دبئی سے اڑنے والی پرواز کو رُخ کیوں موڑنا پڑا؟

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے