یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
غزہ سٹی : اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے زخمیوں کی مدد کرنے والا 15 سالہ نوجوان دوسرے فضائی حملے میں شہیید ہوگیا۔
زخمی شخص کی مدد کے لیے پہنچنے والا 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدالرحمان الزیناتی اسرائیلی فضائی حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔
حملے میں فلسطینی سول ڈیفنس کے 23 سالہ امدادی کارکن شریف شاد ابراہیم لباد بھی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کے پہلے حملے کے بعد زخمیوں کی مدد کے لیے جمع ہونے والے افراد پر دوبارہ فضائی حملہ کیا گیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق محمد عبدالرحمان الزیناتی مدرسے سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو دیکھا۔
زخمی شخص کی مدد کے لیے دیگر افراد کے ساتھ وہ بھی جائے وقوعہ کی طرف دوڑا، تاہم اسی دوران اسرائیلی فوج نے علاقے کو ایک اور فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دوسرے حملے کا منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس نوعیت کے واقعے کو عموماً ’ڈبل ٹیپ‘ حملہ کہا جاتا ہے، جس میں ابتدائی حملے کے فوراً بعد اسی مقام کو دوبارہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایسے حملوں میں زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچنے والے عام شہریوں، امدادی کارکنوں اور ریسکیو اہلکاروں کے لیے بھی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، عمارت کے نیچے 100 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ 5 بچوں سمیت 16 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد میں 50 بچے بھی شامل ہیں، عمارت اسرائیلی بمباری سے متاثرہ تھی، عمارت میں بےگھر خاندان متبادل انتظام نہ ہونے پر مقیم تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1,375 فلسطینی شہید اور کم از کم 4,686 زخمی ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 3 فلسطینی شہید اور 27 زخمی ہوئے۔
