وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بلڈ پریشر کے علاج کے لیے ماہر ترین ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا، عمران خان کے بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی گئی، اب سب کنٹرول میں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو بانی کے علاج سے متعلق علم تھا ، بانی کی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں چھپائی جا رہی، انہیں بہترین علاج معالجہ فراہم کیا گیا، علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر نارمل اور آئیڈیل ہوا، بانی کا جتنا دھیان رکھا جارہا ہے شاید گھر میں بھی کوئی اپنا اتنا دھیان نہ رکھ پائے۔
بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیرکو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا، ذرائع
رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر ڈوگر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے مذاکرات مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے، ایک اور نشست ہوتی تو نتیجہ نکل سکتا تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ مذاکرات کے دوران ہمیں بتایا گیا کہ عمران خان کا بلڈپریشر ٹھیک نہیں ہو رہا تھا، پھر لندن سے ایک ماہر ڈاکٹر بلایا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا یہ افواہیں ہیں کسی نے بھی اگر بتایا ہے تو غلط بتایا ہے، عمران خان کا کوئی صحت کا مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم رانا ثناء اللہ نے اس بات کی نفی کردی اور کہا کہ ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا۔
نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار کی خبر کے مطابق عمران خان کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ایسا ڈاکٹر ڈھونڈا گیا جو برطانیہ اور پاکستان دونوں جگہ پریکٹس کرتا ہو ، بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی اس ڈاکٹر پر مطمئن ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکت
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور
دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کا خدشہ، پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
پی ٹی آئی اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا
معاہدے پر اتفاق ہوچکا تھا، دستخط سے کچھ دیر پہلے سہیل آفریدی کے مطالبات نے سب ختم کردیا، طلال چوہدری
نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے وہ جو ’جلا وطن‘ ہوئے
وہ جو ’جلا وطن‘ ہوئے
• 10 منٹ پہلے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکت
• 11 منٹ پہلے عمران خان کے بلڈ پریشر کے علاج کیلئے لندن سے ماہر ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا: طلال چوہدری
• 3 گھنٹے پہلے ایران کیخلاف جنگ کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا، رپورٹ
ایران کیخلاف جنگ کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا، رپورٹ
• 4 گھنٹے پہلے معاہدے کیلئے تیار ہیں لیکن ایران کو جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی: امریکی نائب صدر
معاہدے کیلئے تیار ہیں لیکن ایران کو جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی: امریکی نائب صدر
• 5 گھنٹے پہلے پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور
• 6 گھنٹے پہلے کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان
کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان
• 7 گھنٹے پہلے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کا خدشہ، پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
