سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔
گزشتہ دنوں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تاہم اب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔
جمائما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے دونوں بیٹے اور دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے۔
جمائما نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شادی کی تاریخ 12 ستمبر 2026 لکھتے ہوئے کہا کہ' ہم دونوں کے لیے اس دن کو اتنا خاص اور خوشیوں بھرا بنانے والے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ'۔
آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کیمرون نے اپنے کیریئر کا ایک حصہ والد کے کاروبار میں کام کرتے ہوئے گزارا، جن میں انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور آسٹریلوی اشاعتی ادارہ اے پی این نیوز اینڈ میڈیا شامل ہیں، بعد ازاں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے کا رخ کیا اور 2000 میں اے پی این نیوز اینڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے فنڈ بیارڈ کیپیٹل کا آغاز کیا اور سوئٹزر لینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس اینڈ گائر حاصل کر لی، جس کے بعد وہ اس کے چیف ایگزیکٹیو بھی رہے، بعد ازاں 2011 میں توشیبا نے یہ کمپنی 2.3 ارب ڈالرز میں خرید لی۔
جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے، دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔
جمائما کے ایک قریبی دوست نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے، ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی اور رومانوی تعلق سے پہلے وہ کچھ عرصے تک دوست رہے۔
سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس
امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی: امریکی میڈیا کا دعویٰ
امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک
برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا
برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے
ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں
امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟
ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار
تازہ ترین
• 13 سیکنڈ پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
• 29 منٹ پہلے سفارتی حل کیلئے تیار ہیں، قومی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
سفارتی حل کیلئے تیار ہیں، قومی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
• 2 گھنٹے پہلے سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
• 2 گھنٹے پہلے عظمیٰ کے پی کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وزیراعلیٰ پنجاب پختونخوا کی بہو ہیں: کیپٹن (ر) صفدر
عظمیٰ کے پی کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وزیراعلیٰ پنجاب پختونخوا کی بہو ہیں: کیپٹن (ر) صفدر
• 2 گھنٹے پہلے رہائی کے جعلی عدالتی احکامات کے ذریعے سینٹرل جیل ژوب سے 2 سزا یافتہ قیدی فرار
رہائی کے جعلی عدالتی احکامات کے ذریعے سینٹرل جیل ژوب سے 2 سزا یافتہ قیدی فرار
• 2 گھنٹے پہلے مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے، وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے: خواجہ آصف
مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے، وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے: خواجہ آصف
• 2 گھنٹے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حکومت نے آج پھر اضافے کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حکومت نے آج پھر اضافے کا اعلان کردیا
• 3 گھنٹے پہلے کنزیومرکورٹ نے برانڈلوگو والے بیگ کے30 روپے اضافی وصول کرنے پر معروف برانڈکو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا
