• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:18 شام
  • پاکستان

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کی ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس وفاقی آئینی عدالت کیسے سن سکتی ہے؟

عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت نے کل حکم نامہ جاری کیا ہے، وفاقی آئینی عدالت نے اس مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا عدالت نے 18 اگست کے آرڈر میں سرکاری افسران کو طلب کیا تھا، لیکن کوئی پیش نہیں ہوا، کیا افسران کا پیش نہ ہونا حکم عدولی نہیں؟ کہیں نہ کہیں کوئی غلط فہمی موجود ہے، علاج سرکاری یا نجی اسپتال میں ہوگا، یہ پوائنٹ فی الحال سائیڈ پر رکھ دیں، کیا ہمارے آرڈر کے باقی حصے پر عمل ہو رہا ہے؟ کیا ملاقاتیں اور بچوں سے بات کرائی گئی؟

• قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواست: سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب

• اڈیالہ کے قیدیوں نے عمران خان کو ملنے والی طبی سہولیات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

• عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا: طارق فضل چوہدری

فاضل جج نے کہا وفاقی آئینی عدالت قرآن و سنت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، وفاقی آئینی عدالت صرف آئین کی تشریح کرسکتی ہے، آئین کی تشریح کے علاوہ تمام معاملات سپریم کورٹ کے پاس ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شریعت بینچ قرآن و سنت کی تشریح کر سکتا ہے، جس پر جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کیا عدالت آج درخواستیں خارج کر دے یا سماعت نہ کرے؟ کیا ہم آئینی عدالت کے حکم کے پابند ہیں؟

اٹارنی جنرل نے کہا آئین کے مطابق آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ ہی نہیں،کیسز بھی منگوا سکتی ہے، اس بات کا تعین ہونا ہے کہ آئینی عدالت کہاں کہاں سے ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔

جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا وفاقی آئینی عدالت کے حکم نامے میں لکھا ہےکہ ریکارڈ منگوا کر کیسز مقرر کیے جائیں، وفاقی آئینی عدالت میں کیسز مقرر کرنےکا لفظ ہمیں تنگ کر رہا ہے، اٹارنی جنرل ہماری معاونت کریں کہ وفاقی آئینی عدالت کیسے کیس سن سکتی ہے؟

جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا اڈیالا جیل انتظامیہ کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہوا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی، کیا جیل سپرنٹنڈنٹ کے وارنٹ جاری کردیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا مناسب ہوگا کہ ایک موقع دے دیں۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے نظرثانی درخواست میں حکومت نے لکھا ہےکہ نجی اسپتال میں علاج نہیں ہوسکتا، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا عدالت کے حکم پر ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید بولے کہ وفاقی آئینی عدالت سے آئین کی منشا سمجھنا چاہ رہے ہیں، عدلیہ کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں، سوالات کا منفی مطلب نہ لیجیے گا، یہ صرف سمجھنے کے لیے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار آئین میں واضح ہیں، جس پر جسٹس شاہد وحید بولے آئینی عدالت کے حکم میں لکھا ہے کہ وہ تعین کریں گے کہ بنیادی حقوق کے کیسز کون سن سکتا ہے، بنیادی حقوق کا معاملہ تو ہر کیس میں ہوتا ہے، شفاف ٹرائل کا بنیادی حق ہر فوجداری کیس میں سامنے آتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ منگوا کر سماعت کےلیے مقررکرنےکا حکم دیا، مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حکم کے کیا نتائج ہوں گے؟ اٹارنی جنرل اس نکتے پر ہماری معاونت کریں۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان کا کہنا تھا مناسب ہوگا عدالت کیس پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے موخر کر دے، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا۔

مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

یلو لائن بی آر ٹی کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی میں گرمی اور حبس کا زور، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی

سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ

91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروبارکرنا مشکل ترین قرار دے دیا، سروے

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے عمران خان کی اسپتال منتقلی کا کیس: آئینی عدالت کیسے کیس سن سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

• 35 منٹ پہلے کراچی میں گرمی اور حبس کا زور، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی

• 39 منٹ پہلے ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

• 45 منٹ پہلے راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

• 50 منٹ پہلے یلو لائن بی آر ٹی کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

• 1 گھنٹے پہلے مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے