وزیراعلی خیبرپختونخوا کا شوکت یوسف زئی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے خط پر اظہار برہمی
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے حوالے سے لکھے خط پر غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خط آیا تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو مارچ ملتوی کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے اس خط پر پارلیمانی پارٹی میں بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جب شوکت یوسفزئی نے اپنا موقف دینے کی کوشش کی تو میٹنگ ہی ختم کردی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران جب وزیراعلی سے خط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وزیراعلی کا کہنا تھا کہ شوکت یوسفزئی کا خط انھیں موصول نہیں ہوا خط آیا بھی تو اسے پھاڑوں گا اور ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا۔
