Ahsan Iqbal: Solutions to Today’s Problems Must Be Sought in the Light of Seerat-un-Nabi ﷺ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نثار فاطمہ انسٹی ٹیوٹ کے فاؤنڈر احسن اقبال نے کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کا ذکر کرنا ایک مقدس عمل ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مسلمانوں کی کثرت کے باوجود بے بسی کی صورتحال تشویشناک ہے اور آج ہمیں اپنی حالت کا جائزہ اور خود احتسابی کرنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کسی تہذیب کی بقا کے لیے اپنی شناخت اور مقصد کا شعور ضروری ہے۔ انسان کو حیوان پر برتری اس کے شعور کی وجہ سے حاصل ہے، انسان اپنے اعلیٰ مقصد کو بھول جائے تو حیوانی زندگی تک محدود ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیرت کانفرنس کا مقصد صرف ماضی کے واقعات دہرانا نہیں، بلکہ سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں آج کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ سیرت سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین کی رہنمائی بھی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو 1400 سال پہلے حقوق اور مقام دیا، اسلام نے عورت کو وہ حقوق دیے جو مغرب نے صدیوں بعد دیے۔ بیٹیوں کی اچھی پرورش پر اسلام نے جنت کی بشارت دی، بیٹی رحمت کا ذریعہ ہے، اسے بوجھ نہیں سمجھنا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نبی کریم ﷺ حضرت فاطمہؓ کے تشریف لانے پر کھڑے ہوجاتے تھے۔ سیرت سینٹر کا مقصد نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے جوڑنا ہے۔
