• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:11 شام
  • پاکستان

عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 4300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 36ہزار 336روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 687روپے کی کمی سے 3لاکھ 74ہزار 087روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 56روپے کی کمی سے 6ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 48روپے کی کمی سے 5ہزار 591روپے کی سطح پر آگئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے