• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 12:20 صبح
  • پاکستان

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

کراچی (27 ستمبر 2026): سندھ حکومت نے تمام ڈویژنز میں جدید سہولتوں سے آراستہ سوئمنگ پولز بنانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی کلب میں 32ویں سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے اعلان کیا کہ تمام ڈویژنز میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سوئمنگ پولز بنائیں گے۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ 18 سال بعد کراچی میں نیشنل گیمز کا انعقاد ہوا سوئمنگ کیلیے مشکلات پیش آئیں، پاکستان میں سب سے زیادہ میڈلز ہماری بچیوں نے حاصل کیے، خواتین کھلاڑیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کریں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ اور خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے پرعزم ہے، ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ میں 290 سے زائد تیراکوں کی شرکت خوش آئند ہے، خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلیے مزید اقدامات کیے جائیں گے، سندھ کی پہلی اسپورٹس پالیسی کی منظوری کھیلوں کے فروغ کیلیے اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول قائم کیا ہے، خواتین کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، صوبائی حکومت خواتین سمیت تمام کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔

اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن کو کامیاب چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے