بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہےکہ گیم شو ’دس کا دم‘ نے مجھے ایک ایسے فیصلے سے بچا لیا جس پر بعد میں پچھتاوا ہو سکتا تھا۔
سلمان خان نے حال ہی میں ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 2008 میں نشر ہونے والے گیم شو دس کا دم کی میزبانی ابتدا میں قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
60 سالہ اداکار جو ان دنوں بگ باس سیزن 20 کی میزبانی کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرے والد سلیم خان نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
• اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم
• سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے
• ویڈیو: مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آنے پر سلمان خان اپنے ڈرائیور پر شدید برہم
بگ باس کے شرکا کو اپنی زندگی کی مثال دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ میں آپ کو اپنی زندگی کی مثال دینا چاہتا ہوں، میں نے ’میں نے پیار کیا‘ اور کئی دوسری فلمیں کیں، پھر ایک شو ملنے کے بعد میں ٹی وی پر آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے بارے میں ہر طرف بہت منفی باتیں ہو رہی تھیں، عدالتی مقدمات سے لے کر رشتوں اور میری فلموں تک ہر معاملے پر بات ہو رہی تھی۔
اداکار نے مزید بتایا کہ میرے خلاف اتنی باتیں کی جا رہی تھیں کہ میں نے دس کا دم شو کرنے سے انکار کردیا تھا، ہر اخبار اور ٹی وی چینل مجھے ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا، میں نے اپنے والد سے بات کی اور ان سے مشورہ مانگا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں یہ شو کروں اور شو میں خود کو ویسا ہی پیش کروں جیسا میں ہوں۔
سلمان خان نے کہا کہ دس کا دم کی میزبانی کے بعد لوگوں نے میری سابقہ فلموں کو تقریباً فراموش کردیا اور سب کی توجہ اسی شو پر مرکوز ہوگئی۔
واضح رہے کہ گیم شو دس کا دم نے سلمان خان کی پبلک امیچ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے کیرئیر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا تھا۔
صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتادی
جو کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی وہ بھارت کا ویزا لے کر دکھائیں: شان شاہد
قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر پاکستانی فلم ’وکھری‘ ساؤتھ ایشین فلم سیزن میں شامل
راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، تحفے میں کیا دیا؟
بشریٰ انصاری کتنے برس کی ہیں؟ سینئر اداکارہ نے انکشاف کردیا
ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ
اداکارہ نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق
شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدنی سامنے آگئی
’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتا
اگر ہونیوالے ہمسفر کا دل ٹوٹا ہوا بھی ہو تو مجھے وہ قبول ہوگا: نازش جہانگیر
بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل
اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا
یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا
• 4 منٹ پہلے آئی ایم ایف کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آٹو پالیسی میں ای ویز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا مطالبہ
آئی ایم ایف کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آٹو پالیسی میں ای ویز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا مطالبہ
• 6 منٹ پہلے سلمان خان کا وہ ایک فیصلہ کونسا تھا جس نے ان کا کیرئیر بچالیا؟
• 28 منٹ پہلے سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی،5 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی،5 خوارج ہلاک
• 42 منٹ پہلے نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک
نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک
• 1 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، گورنر کے پی کا دعویٰ
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے جا ہی نہیں سکتا، گورنر کے پی کا دعویٰ
• 2 گھنٹے پہلے ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا
ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا
• 2 گھنٹے پہلے کے پی میں علیحدہ سکیورٹی پالیسی کی کوئی گنجائش نہیں، وفاق کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
