• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 4:29 شام
  • پاکستان

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ موجود ہے

ایک خفیہ امریکی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب نے جوہری ہتھیار بنانے کے امکان کو مکمل طور پر خارج نہیں کیا ہے۔

یہ جائزہ امریکی کانگریس کو فراہم کی گئی خفیہ دستاویزات میں شامل بتایا گیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ موجود ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو امریکی ٹیکنالوجی کے ذریعے جوہری ری ایکٹرز بنانے اور یورینیم افزودگی کی اجازت سے متعلق راستہ دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مؤقف ہے کہ واشنگٹن سعودی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی حمایت نہیں کرتا اور نہ کرے گا۔ سعودی وزیرِ توانائی بھی پروگرام کو پُرامن اور شہری نوعیت کا قرار دے چکے ہیں۔

تاہم معاہدے میں یورینیم افزودگی اور استعمال شدہ جوہری ایندھن کی دوبارہ پروسیسنگ سے متعلق صلاحیتیں شامل ہونے کے باعث جوہری عدم پھیلاؤ کے ماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ یہ دونوں ٹیکنالوجیز ہتھیار بنانے کی صلاحیت کیلیے بھی استعمال ہوسکتی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے