• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:10 صبح
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

سرکاری ملکیتی اداروں کا جولائی سے دسمبر 2025 تک 342ارب 80 کروڑ کا نقصان ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسی دورانیے میں منافع بخش سرکاری اداروں نے423ارب30کروڑروپےکامنافع بھی کمایا۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں میں ایس او ایز کی کارکردگی کا جائزہ ہوا جس میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایس او ایز کو 804 ارب روپے کی معاونت فراہم کی گئی ہے، خسارے میں جانے والے اداروں کا مجموعی خسارہ 342 ارب 80 کروڑ روپے رہا۔

سرکاری اداروں کی جانب سے حکومت کو 839 ارب روپے موصول ہوئے، مجموری طور پر سرکاری ملکیتی اداروں نے 35 ارب روپے کا خالص مالی منافع فراہم کیا۔

کمیٹی نے سرکاری اداروں میں مالی نظم و ضبط بہتر، عوامی وسائل پر انحصار کم کرنے کرنے کی ہدایت کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مسلسل خسارے میں جانے والے اداروں میں اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کی، کمیٹی نے ایس او ایز کی کارکردگی کی ڈیجیٹل نگرانی کے نظام میں پیش رفت کو سراہا۔

اجلاس میں پاور اور انفراسٹرکچر سیکٹرز کی آپریشنل کمزوریوں، سرکلر ڈیٹ، مالی خطرات کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے