• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 7:26 شام
  • پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا وقت دے دیا

سانحہ پمز کی انکوائری اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو عہدہ سے ہٹانے کے کیس میں وفاق اوردیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ناصر عظیم، ناصر اے مجاہد اور ڈاکٹر محمد اقبال کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وفاقی کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ فریقین کے جواب ابھی نہیں آئے، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ انکوائری تقریبا مکمل ہوچکی ہے، وزیر اعظم نے احکامات جاری کرنے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے انکوائری اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے کیلیے رپورٹ جمع کرانے کیلیے تین ہفتے کا وقت مانگا جس کو عدالت نے دو ہفتوں سے منظور کرتے ہوئے مہلت دے دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 2 ہفتے بعد کی اگلی تاریخ جاری کردی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے