• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

نیوس نے ردعمل میں اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور پھر آسمان کی جانب دیکھا

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران اپنے سابق ساتھی آنجہانی ڈیوگو جوٹا کے نام پر روبن نیوس کو مبینہ طور پر طعنہ دینے والے شائقین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو زندگی بھر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

یہ واقعہ ہفتے کو بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا جہاں شائقین کی جانب سے ’جوٹا‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

نیوس نے ردعمل میں اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور پھر آسمان کی جانب دیکھا۔

🚨 🚨 This is disgusting in Saudi Arabia!! Al-Taawoun fans were heard chanting “Jota, Jota, Jota” towards Ruben Neves during today’s Saudi Pro League clash with Al-Hilal ! The chants appeared to be aimed at provoking Neves, who was Diogo Jota’s best friend and played… .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — The Final Whistle (@Rufus_45) September 12, 2026

🚨 🚨 This is disgusting in Saudi Arabia!! Al-Taawoun fans were heard chanting “Jota, Jota, Jota” towards Ruben Neves during today’s Saudi Pro League clash with Al-Hilal ! The chants appeared to be aimed at provoking Neves, who was Diogo Jota’s best friend and played…

ڈیوگو جوٹا 3 جولائی 2025 کو اسپین میں ایک کار حادثے میں اپنے بھائی آندرے سلوا سمیت انتقال کر گئے تھے۔

نیوس جوٹا کے قریبی دوست تھے اور ان کی آخری رسومات میں تابوت اٹھانے والوں میں شامل تھے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کو ایسے رویے کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ فٹبال نہیں ہے اور اس کی کچھ حدود ہونی چاہئیں۔

الہلال نے سعودی فٹبال فیڈریشن میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے جبکہ التعاون، سعودی پرو لیگ اور سعودی فٹبال فیڈریشن نے بھی نازیبا نعروں کی مذمت کی ہے۔

حکام کے مطابق ذمہ دار افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے