ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
روس کے امُور ریجن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق منگل کے روز روس کے انتہائی مشرقی علاقے ’امور‘ (Amur) میں فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے چھ ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ (TASS) کے مطابق وزارت نے کہا کہ 29 ستمبر کو امور کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران ’ٹی یو-95‘ (Tu-95) طیارہ گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق عملے کے چھ ارکان ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
