• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 2:56 شام
  • پاکستان

مقتولہ پر تشدد اور قتل کے وقت چھوٹی بیٹی سو رہی تھی، بڑی بیٹی بھی موقع پر موجود تھیں

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کی گڑھے میں دبائی گئی لاش ملنے کے معاملے میں تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ نبیلہ شاہین پر قتل کرنے سے قبل وحشیانہ تشدد بھی کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ تشدد گرفتار ملزم نے 2 بھائیوں، بہن اور ماں سے ملکر کیا، تشدد کی تصدیق مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے دوران ہوئی، خاتون والد کی وفات کے ڈیڑھ ماہ بعد خاوند کے گھر آئی، اگلی صبح قتل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون کو قتل کرکے لاش چادر میں لپیٹ اور بوری میں ڈال کر چونترہ منتقل کی گئی، مقتولہ پر تشدد اور قتل کے وقت چھوٹی بیٹی سو رہی تھی، بڑی بیٹی بھی موقع پر موجود تھیں۔

گرفتار ملزم وسیم کے بھائی اصغر، وقاص، بین عطیہ، والدہ ثمین بیگم مقدمے میں نامزد ہیں، گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس نے گرفتار ملزم وسیم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے کوشش جاری ہیں، گرفتار ملزم پہلے بھی کریمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے