وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کے پی پولیس کے حالات آپ سب لوگوں کے سامنے ہے، ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، یہ شہید نہ ہمارے ہیں ن ان کے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے شہید ہیں۔
ان کا کہنا تھا سیاسی اختلاف اپنی جگہ کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں نہیں آیا، آپ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ نا تو خود اور نا ہی کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں گیا۔
ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے: جنید اکبر
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکثر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے، انہیں خود بھی نہیں پتہ کہ ان کا مطالبہ کیا ہے، عمران خان کا علاج قانون کے مطابق ہوگا ان کی مرضی سے نہیں، کل بھی عمران خان کا میڈیکل چیک اپ ہوا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو بھی وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، ہمارے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے اس پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا اب بھی وقت ہے کہ بند گلی میں نہ جائیں، ایسی جگہ نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو، ہمارے پاس جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کریں گے، اس بار یہ نہیں ہوگا کہ آپ آئیں اور ملک 10، 20 دن کے لیے بند ہو جائے، اس بار مستقل لائحہ عمل بنایا جائے گا، اس بار وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی، یہ ہمیشہ کے لیے ہوگا۔
اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا جو بھڑکیں مارتے ہیں انہیں مارنے دیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کیلئے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ
پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے: خواجہ آصف
وزیراعظم شہباز کے دونوں ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی ایم پی اےکا گارڈ ہے، ذرائع
پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیمی نظام میں ہے، اسپیکرپنجاب اسمبلی
لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیاجائےگا: رانا ثنا
ابھی تک نہیں پتا کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے، نورین نیازی
پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
• 24 منٹ پہلے عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار
عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار
• 32 منٹ پہلے علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
• 33 منٹ پہلے سنگیتا نے تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا، شوہر کا نام بھی منظرِ عام پر
سنگیتا نے تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا، شوہر کا نام بھی منظرِ عام پر
• 34 منٹ پہلے فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
• 37 منٹ پہلے اطالوی وزیراعظم کا اسکولوں میں طالبات کے نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان
اطالوی وزیراعظم کا اسکولوں میں طالبات کے نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان
• 1 گھنٹے پہلے کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ
