• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 2:24 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

دبئی : دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے۔

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اماراتی میڈیا نے بتایا کہ ان کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے دوران امارات بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے چھوٹے بھائی کی وفات پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے شیخ محمد بن راشد المکتوم اور آل مکتوم خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے یو اے ای کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی عزت اور وقار کے ساتھ وقف کی پاکستان ان کی گراں قدر خدمات کو قدر و احترام سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے المکتوم خاندان اور اماراتی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دبئی کی سیکیورٹی، ترقی اور یو اے ای کی مسلح افواج کے لیے شیخ احمد کی گراں قدر خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے شیخ محمد بن راشد المکتوم، المکتوم خاندان اور یو اے ای کے عوام سے تعزیت کی اور مرحوم کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے