خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد مویشی متاثر ہوئے ہیں جب کہ کئی جانور ہلاک ہوگئے۔
صوابی کی تحصیل رزڑ میں گزشتہ ایک ماہ سے بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں جہاں یارحسین، یعقوبی، دوبیان اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں مویشی متاثر ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کے مطابق ضلع میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 699 ہے جب کہ لمپی اسکن سے بچاؤ کےلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
ان کے مطابق 7 جولائی سے 14 ستمبر تک مویشیوں کو ویکسین کی 14 ہزار 100 خوراکیں دی جاچکی ہیں جب کہ مزید 850 خوراکیں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ مویشی پال افراد نے نجی طور پر بھی تقریباً 40 ہزار مویشیوں کی ویکسینیشن کرائی ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل کانی گرم میں لمپی اسکن سے 3 گائے ہلاک جب کہ درجنوں جانور متاثر ہوئے ہیں جہاں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
چارسدہ میں بھی ویکسینیشن کے باوجود لمپی اسکن کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مویشی مالکان نے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم تیز کرنے اور بیمار جانوروں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
'یہ عزت کے لائق نہیں'، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا
کے پی: پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبےکو دیا جائیگا
2 لاکھ ٹن چینی برآمدگی کا فیصلہ مسترد، شوگر ملز کا 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
سانحہ پمز: بچے ناکافی اقدامات سے جاں بحق ہوئے، انکوائری رپورٹ میں پمز انتظامیہ کی ناکامی ثابت
قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواست: سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب
پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی: احسن اقبال
کراچی: فٹ پاتھوں سے ٹھیلے ہٹانے اور غیرقانونی روڈ سائیڈ ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کا کیس، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور
اسلام آباد: شزہ فاطمہ کا رات گئے پمپس کا دورہ، سستا پیٹرول دینے میں ٹال مٹول کرنیوالوں کیخلاف سخت مانیٹرنگ کا حکم
ممکنہ سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی، منی لانڈرنگ کا انکشاف
تازہ ترین
• 1 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے
• 1 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
• 2 گھنٹے پہلے کے پی: پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبےکو دیا جائیگا
• 2 گھنٹے پہلے موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
پاکستان میں سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
• 2 گھنٹے پہلے 'یہ عزت کے لائق نہیں'، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا
• 2 گھنٹے پہلے میر رضا کے والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ مزید کارروائی نہ ہوسکے: وکیل جبران ناصر
میر رضا کے والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ مزید کارروائی نہ ہوسکے: وکیل جبران ناصر
• 2 گھنٹے پہلے سانحہ پمز: بچے ناکافی اقدامات سے جاں بحق ہوئے، انکوائری رپورٹ میں پمز انتظامیہ کی ناکامی ثابت
