نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے خراب نتائج دینے والے اسکولوں کے اساتذہ کو خبردار کردیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل خراب نتائج اور 20 فیصد کم نتائج والے اساتذہ کرام کو نوکری سے نکالا جائے گا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ 20 فیصد یا اس سے کم نتائج والے 2200 سرکاری اسکولز کی نشاندہی کی گئی ہے، نویں جماعت میں 20 فیصد سے کم نتائج پر پرنسپلز اور سربراہان کو تین روز میں وضاحت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسکول سربراہان کو تعلیمی معیار اور طلبہ کے نتائج میں بہتری لانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
انہوں نے اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے انعامات کا سلسلہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ رواں سال پیپر مارکنگ کا پرانا مینول نظام ختم اور آن لائن مارکنگ شروع کریں گے۔
