’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
بیروت: یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر اور اس کے ملبے سے شعلے اُٹھتے ہوئے دیکھتے جاسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو کا آغاز طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر سے ہوتا ہے، جس کے بعد شدید آگ بھڑکنے اور دھویں کے بادل اٹھنے لگتے ہیں، جو بظاہر طیارہ گرنے کے فوری بعد کی صورتِ حال ہے۔
مشاهد نوعية لإسقاط طائرة مقاتلة سعودية من نوع F15 وحطامها في محافظة مأرب – 16 سبتمبر 2026م https://t.co/rk0suliePT — الإعلام الحربي اليمني (@MMY1444) September 16, 2026
مشاهد نوعية لإسقاط طائرة مقاتلة سعودية من نوع F15 وحطامها في محافظة مأرب – 16 سبتمبر 2026م https://t.co/rk0suliePT
— الإعلام الحربي اليمني (@MMY1444) September 16, 2026
جاری کی گئی ویڈیو میں پتھریلے صحرائی علاقے میں طیارے کے بکھرے ہوئے، ٹوٹے پھوٹے اور جلے ہوئے دھاتی ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں یک بڑے عمودی دم نما حصے پر ایسے نشانات دکھائی دیتے ہیں جو سعودی طیاروں سے ملتے جلتے ہیں۔
ملبے کے اردگرد فوجی وردیوں اور یمنی لباس کے امتزاج میں ملبوس مسلح افراد بھی موجود ہیں، جن میں سے بعض کے ہاتھوں میں رائفلیں ہیں، جبکہ 1 شخص تباہ شدہ طیارے کے پاس آکر عربی میں تقریر کرتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔
جنگجو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم اب ان شاء اللّٰہ! دشمن کا راستہ کاٹنے کے لیے ایک کارروائی کر رہے ہیں۔
حوثیوں نے امریکا سے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے نہ کرنے کا وعدہ کر لیا
واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ سعودی لڑاکا طیارہ ایف 15 مأرب کے علاقے میں اس وقت مار گرایا جب وہ کارروائیوں میں مصروف تھا۔
