• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:09 شام
  • پاکستان

دنیا بھر میں جوان افراد میں کینسر کی متعدد اقسام کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں کینسر کی مختلف اقسام کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ اس کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

تحقیق کے مطابق جوان افراد میں مثانے، آنتوں، گردے، بریسٹ، معدے اور مادر رحم کے کیسز کی تعداد میں 2001 سے اب تک 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی اس تحقیق میں برطانیہ، امریکا اور نیدرلینڈز کے کینسر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں جوان افراد میں کینسر کی 7، امریکا میں 5 اور نیدرلینڈز میں 4 اقسام بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

تحقیق کے مطابق ویسے تو دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے مگر جوان افراد میں یہ شرح دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے بڑھی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی وبا، ناقص غذائی عادات، جسمانی سرگرمیوں اور جسمانی سرگرمیوں یا ورزش سے دوری جوان افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجوہات ہیں۔

اسی طرح لوگوں میں کینسر کے حوالے سے شعور موجود نہیں جبکہ جلد تشخیص پر بھی توجہ مرکوز نہیں کی گئی۔

پیٹ پھولنے، تناؤ اور آنتوں کے افعال متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ قبض سے روزمرہ کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ویسے تو 50 سال سے کم عمر افراد کے لیے کینسر اب بھی بہت بڑا خطرہ نہیں بلکہ اس کے مریضوں کی اوسط عمر 60 سال ہوتی ہے، مگر جتنی تیزی سے جوان افراد میں کیسز بڑھ رہے ہیں یہ تشویشناک ہے۔

انہوں نے اسے ٹائم بم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فوری طور پر اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے، ورنہ کیسز کی تعداد توقعات سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے بھی زیادہ تشویشناک ہے کیونکہ طرز زندگی کے عناصر ہزاروں اموات کا باعث بن رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے، ناقص غذائی عادات، ورزش سے دوری کے ساتھ ساتھ الکحل و تمباکو نوشی، ماحولیاتی عناصر جیسے فضائی آلودگی، کیمیکلز، پلاسٹک وغیرہ لوگوں کو کینسر کا شکار بنا رہے ہیں۔

اگر آپ چہل قدمی سے جسمانی وزن میں مستحکم کمی لانا چاہتے ہیں تو روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

محققین کے مطابق کینسر کے لگ بھگ 40 فیصد کیسز ایسے ہوتے ہیں جن کی روک تھام ممکن ہے جبکہ لوگوں میں کینسر کی علامات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ مرض کی تشخیص جلد ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے کہ آخر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر اتنی تیزی سے عام کیوں ہو رہا ہے مگر یہ واضح ہے کہ خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے موٹاپا، ناقص غذا، الکحل، تمباکو نوشی وغیرہ بھی عام ہوچکے ہیں جس کا نتیجہ جوان افراد میں کینسر کے پھیلاؤ کی شکل میں نکل رہا ہے۔

روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

تازہ ترین

• 11 منٹ پہلے جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں

• 40 منٹ پہلے ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

• 43 منٹ پہلے ہانیہ عامر کے ہاتھ پر موجود عربی ٹیٹو توجہ کا مرکز، تحریر کے معنی کیا ہیں؟

ہانیہ عامر کے ہاتھ پر موجود عربی ٹیٹو توجہ کا مرکز، تحریر کے معنی کیا ہیں؟

• 44 منٹ پہلے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور مستعفی، اب کپتانی کسے ملے گی؟

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور مستعفی، اب کپتانی کسے ملے گی؟

• 48 منٹ پہلے یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں: وزیر دفاع

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں: وزیر دفاع

• 2 گھنٹے پہلے یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

• 2 گھنٹے پہلے آئی ایم ایف کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آٹو پالیسی میں ای ویز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا مطالبہ

آئی ایم ایف کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آٹو پالیسی میں ای ویز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا مطالبہ

• 2 گھنٹے پہلے سلمان خان کا وہ ایک فیصلہ کونسا تھا جس نے ان کا کیرئیر بچالیا؟

سلمان خان کا وہ ایک فیصلہ کونسا تھا جس نے ان کا کیرئیر بچالیا؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے