• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 1:55 شام
  • پاکستان

جنوبی کوریا نے حملے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

سیول: جنوبی کوریا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثیوں کی جانب سے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے وابستہ گروپ سے فوری طور پر ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے کسی بھی صورت قابل قبول یا قابل جواز نہیں ہوسکتے۔

وزارت کے مطابق ایسے اقدامات بھی ناقابل قبول ہیں جو بحری جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ آمدورفت کو خطرے میں ڈالیں۔

جنوبی کوریا نے حملے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور خطے میں شہریوں کے تحفظ اور محفوظ بحری نقل و حمل کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بحیرہ احمر، خلیج عدن اور آبنائے ہرمز سمیت خطے کے اہم بحری راستوں کی سکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے