• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 8:43 شام
  • پاکستان

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ایمی ورک کے قافلے پر کینیڈا میں فائرنگ کی گئی، خوش قسمتی سے گلوکار محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمی ورک کے قافلے پر فائرنگ برٹش کولمبیا کے شہر ایبٹسفورڈ میں کنسرٹ کے بعد کی گئی تھی۔

ایبٹسفورڈ پولیس کے مطابق 5 ستمبر کی رات 11 بجے میکلم روڈ کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بلٹ پروف گاڑی ایمی ورک کے کنسرٹ سے منسلک قافلے کا حصہ تھی، گاڑی پر 7 گولیاں ماری گئیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

پولیس نے فی الحال اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی کہ فائرنگ کرنے والوں کا اصل ہدف کون تھا۔

دوسری جانب ایمی ورک کے والد کُلجیت سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایمی ورک یا ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گلوکار کے والد نے بتایا ہے کہ ایمی ورک بالکل محفوظ ہیں اور فائرنگ کا تعلق ممکنہ طور پر کنسرٹ کے منتظمین سے منسلک گاڑی سے تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے