جو روٹ نے دو مواقع ملنے کے بعد جارڈن کوکس کے ساتھ شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال دیا
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز کے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوانے کے باوجود انگلینڈ جیت کے انتہائی نزدیک پہنچ گیا۔
برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے جارحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دونوں انگلش اوپنرز کو پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر بین ڈکٹ اور اسی اوور کی آخری گیند پر ایمیلیو گے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
pic.twitter.com/3iwl599iBv — pctstorage (@pctstorage_) September 12, 2026
pic.twitter.com/3iwl599iBv
pic.twitter.com/ViTxRSE2QU — pctstorage (@pctstorage_) September 12, 2026
pic.twitter.com/ViTxRSE2QU
35 کے مجموعی اسکور پر کپتان جو روٹ محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے تاہم نو بال کے باعث انہیں نئی زندگی مل گئی۔
pic.twitter.com/SCkAwUOfoy .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — pctstorage (@pctstorage_) September 12, 2026
pic.twitter.com/SCkAwUOfoy
54 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ کو ایک اور موقع ملا جب محمد عباس کی گیند پر ایج لگ کر گیند پہلی اور دوسری سلپ کے درمیان سے گزرگئی اور سلپ پر موجود فیلڈرز نے کیچ پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
pic.twitter.com/QAGnh0I4tV — pctstorage (@pctstorage_) September 12, 2026
pic.twitter.com/QAGnh0I4tV
بعد ازاں انہوں نے جارڈن کوکس کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو جیت کے نزدیک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 40 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو مزید آٹھ وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔
گزشتہ روز ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے ریکارڈ ساز 81 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عباس (42) کے ہمراہ نویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی تاریخی شراکت قائم کرکے پاکستان کو اننگز کی یقینی شکست سے بچایا تھا۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
