24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
راولپنڈی (20 ستمبر 2026): بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے اور ان کا طبی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور طبی معائنہ کرنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم میں شفا آئی اسپتال اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے، جن کی سربراہی ڈاکٹر عارف کر رہے ہیں۔
میڈیکل ٹیم کے پاس جدید میڈیکل الات موجود ہیں۔ جن کے ذریعے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں ان کا بلڈ پریشر چیک اور انکھوں کا معائنہ بھی کر رہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی پر سب متفق تھے، علی امین کا انکشاف
