پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 234 رکنی دستے کا اعلان کر رکھا ہے
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز کے لیے 165 ارکان کو این او سی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق کبڈی ٹیم 14 ستمبر کو اسلام آباد سے ایچی ناگویا روانہ ہوگی اور ہاکی ٹیم بھی 14 ستمبر کو ہی کوریا سے ایچی ناگویا پہنچے گی۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کی بھی 14 ستمبر کو ہی دبئی سے روانگی طے ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 234 رکنی دستے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کی جانب سے صرف ان فیڈریشنز کو این او سی جاری کیا گیا ہے جن کا پی ایس بی سے الحاق ہے اور جن ایتھلیٹس کو پی ایس بی مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔
تاحال ان ایتھلیٹس کو این او سی نہیں ملا جن کی فیڈریشنز کا ابھی تک پی ایس بی سے الحاق نہیں اور جو اپنی مدد آپ کے تحت گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
سیکرٹری پی او اے خالد محمود کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ 93 ایتھلیٹس اور آفیشلز کے اخراجات اٹھا رہا ہے، باقی ارکان فیڈریشنز اور پی او اے کی سپورٹ سے گیمز کا حصہ بنیں گے۔
ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب 19 سمتبر کو ہوگی تاہم کچھ مقابلے 17 ستمبر سے ہی شروع ہوجائیں گے۔
پاکستان کو ایتھلیٹکس، شوٹنگ، ہاکی، کرکٹ اور ووشو سے میڈلز کی زیادہ امید ہے۔
