• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 4:47 شام
  • پاکستان

میچ کے بعد بھارتی حریف ابھے سنگھ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملایا

20 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان اسکواش ٹورنامنٹ کے مینز انفرادی سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ سے ہار گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے نا گویا کنجو نوتو ارینا میں منعقدہ مقابلے میں عالمی نمبر 18 بھارت کے 28 سالہ ابھے سنگھ نے پاکستان کے 22 سالہ عالمی نمبر 49 اشعب عرفان کو یک طرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرا کرفائنل میں قدم رکھ دیا۔

ابھے سنگھ نے یہ مقابلہ 8-11،10-12 اور6-11 سے اپنے نام کیا۔

ناکامی کے باوجود محمد اشعب عرفان نے پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کر لیا۔ یہ رواں ایشین گیمز میں پاکستان کا تیسرا برانز میڈل ہے۔

سیمی فائنل کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جبکہ فاتح بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی حریف کو تھپکی بھی دی۔

بعد ازاں ابھے سنگھ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملایا۔

قبل ازیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس اور ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برانز میڈل حاصل کر چکا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے